حیدرآباد۔20جنوری (اعتماد نیوز) بی جے پی کے لیڈر و سابق وزیر کرناٹک گالی
جناردھن ریڈی کو آج سپریم کورٹ نے ضمانت دے دی۔ چنانچہ سی بی آئی عدالت نے
کہا کہ ضمانت دینے پر عدالت کوئی اعتراض نہیں کریگی جسکے بعد 30لاکھ روپئے
‘ اور انکے علاقہ بلہاری
نہ جانے اور پاسپورٹ کو حوالہ کرنے کی صورت میں
انکی رہائی عمل میں آئیگی۔ خیال رہے کہ اوبلا پورٹ غیر قانونی کانکنی کیس
میں 2011میں اس وقت گالی جناردھن ریڈی کو سی بی آئی نے گرفتار کر لی۔ وہ اس
وقت بنگلور کے اگرہارا جیل میں ہیں اور بہت جلد وہ رہا ہونگے۔